ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں ناقابل بیان اضافہ تشویشناک اورحکومت کی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ہے، فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ڈی کنٹرول کرنے والے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے اورسابقہ قیمتیں بحال کی جائیں۔