• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کراچی کے پہلے جاب پورٹل ”قابل ڈاٹ جابز کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی نے اپنے پہلے جاب پورٹل ”قابل ڈاٹ جابز کا افتتاح کر دیا اوربنو قابل2.0 کے 10ہزار سے زائد پاس آئوٹ طلبہ وطالبات میں اعزازات اور اسناد تقسیم کردی گئیں ،الخدمت کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی 2روزہ بنو قابل نمائش میں 100 کمپنیز نے اسٹالز لگائے اور بنو قابل سے مختلف کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات نے 100سے زائد منفرد پراجیکٹس کو نمائش کیلئے پیش کیا،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت 3نومبر کو بنو قابل کے تحت ایک بڑاپروگرام لانچ کرے گی جس میں 10لاکھ بچے اس پروگرام کا حصہ ہوں گے،ڈائریکٹر بنو قابل پاکستان سلمان شیخ ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین،اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل کی فرحین بیگ ،فیضان لغاری ودیگر نے خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی ،چیئر مین آباد حسن بخشی ، سی سی اوحبیب گروپ آف کمپنیز عارف حبیب ،اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی ،رضوان جعفر ،سلمان کارپوریشن کے کمپنی ہیڈ سرفراز احمد خان کارپوریٹ سیکٹر و آئی ٹی کمپنیز کے نمائندوں نے بھی بنو قابل کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور طلبہ وطالبات میں اسناداور اعزازات تقسیم کیے، منعم ظفر خان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام سے دوسال میں 50ہزار بچے پاس آوٹ ہو چکے ہیں،منعم ظفر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کیا کہ پولی ٹیکنیک کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید