ابوظہبی(این این آئی)ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے حفاظتی اقدام کے طور پر قونصلر سروسز عارضی طور پر معطل کر دیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے تمام قونصلر خدمات اگلے نوٹس تک معطل رہیں گی، یہ فیصلہ خطے کی صورت حال اور یو اے ای منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ ایمریٹائزیشن کی ہدایات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہ عارضی اقدام پاکستانی کمیونٹی اور سفارت خانے کے عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔