• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کو 3.6 ٹن کھجوریں عطیہ

اسلام آباد(صالح ظافر) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک کے دوران اپنی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے تحت پاکستان کو 3.6 ٹن اعلیٰ معیار کی کھجوریں بطور انسانی امداد عطیہ کی ہیں۔اسلام آباد میں یو اے ای مشن نے بدھ کے روز بتایا کہ یو اے ای کے سفیر سالم محمد الزابی نے یہ کھجوریں عطیہ کیں جو بلوچستان کی ضرورت مند کمیونٹیز میں تقسیم کے لیے انسانی امداد کے طور پر فراہم کی گئی ہیں۔یہ کھجوریں باضابطہ طور پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے حوالے کی گئیں، جو انہیں صوبے بھر میں مستحق افراد میں تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید