کراچی(ایجنسیاں)پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں‘اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔