کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے باصلاحیت طلبہ و طالبات میں 460 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ،تقسیم کا عمل میریٹوریس پروفیسر اور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین کی نگرانی میں سپر فوکل پرسن لیپ ٹاپ اسکیم نسیم احمدشیخ نے مکمل کرایا، لیپ ٹاپ کی تقسیم کے ابتدائی مرحلے میں ، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل اوررجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اسکیم کے تحت طلبا کے لیےذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلادینے کا بہترین موقع ہے لیپ ٹاپ محض ایک ڈیوائس ہے، اسکا مثبت استعمال ہی طلبا کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔