• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس رائٹ سائزنگ 2 ادارے بند، ایک کو ضم کرنے کی تجویز

اسلا م آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس رائٹ سائزنگ، 2ادارے بند ،ایک کو ضم کرنے کی تجویز,رائٹ سائزنگ کی ذیلی کمیٹی کو پی سی ایس ٹی اور سی ڈبلیو ایچ آرکی بندش ، پکرٹ کو کسی اور ادرے کے ضم کیا جائے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے 2اداروں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی )اور کونسل فار ورکس اینڈ ہائوسنگ ریسرچ (سی ڈبلیو ایچ آر)کو بند کرنے جبکہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ)کو کسی اور ادارے میں ضم کرنے کی تجویز دیدی دوسری طرف ادارے کے سنیئر افسرا ن نے پکرٹ بند کرنے کی بجائے اس سے کام لینے کی سفارش کی ہے.

 ذرائع کے مطابق وزارت کے اعلٰی حکام نے یہ تجویز مختلف وزارتوں اور محکموں میں رائٹ سائزنگ کیلئے قائم کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کےایک حالیہ اجلاس میں دی ہے ، یہ تجویز بعد میں مین رائٹ سائزنگ کمیٹی میں جائے گی ، وہاں سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ پی سی ایس ٹی اور سی ڈبلیو ایچ آر کی بندش اور پکرٹ کی دیگر کسی ادارے میں ضم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریگی۔

اہم خبریں سے مزید