• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار خان ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب کر لیے گئے

پشاور (لیڈی رپورٹر ) سرحد چیمبر کے نائب صدر شہریار خان کو ٹریڈرز الائنس فیڈریشن کی باہمی مشاورت سے ٹریڈرز ایسوسی ایشن پشاور کینٹ کا صدر منتخب کرلیا گیاجبکہ کابینہ کے دیگر اراکین کا اعلان بہت جلد کیا جائے گااورکابینہ کی تشکیل نو کے بعد ایک جامع منشور کا باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹریڈرزایسوسی ایشن پشاور کینٹ کے نو منتخب صدر شہریار خان نے ٹریڈرز الائنس فیڈریشن کے سینئر رہنماؤں اور اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا ہے کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہاکیا گیا ہے اور جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اُن پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پشاور کینٹ کی تاجربرادری کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
پشاور سے مزید