پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے پراپرٹی ڈیلرز نے اپنے مطالبات کیلئے پی ڈی اے آفس میں احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت پراپرٹی یلرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر سراج الحق یوسفزئی نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 75فیصد ٹیبل ویلیو اضافہ کو مسترد کرتے ہیں،ایکسائز ڈیوٹی پانچ ستمبر 2024سے عائد حیات آباد،ریگی،ڈی ایچ اے،خیبر پختونخوا میں نافذ العمل نہیں اسکو ختم کیا جائے،گھروں پر کورڈ ایریا ٹیکس گھر کی معیاد کے مطابق سے گھروں پر ہے لیکن ایف بی ار پشاور 2022کے اعلامیہ پر ایک تمام سے ایک حساب سے وصول کرتے ہیں