• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار )منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےمعاشرے کے ہر فرد خواں وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو کی زمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے افراد کو منشیات کے خلاف آگاہی دئے اور اسی اپنا فرض عین سمجھے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے خصوصی مہم اگلے ہفتے شروع کی جائے گی اور پشاور کے سڑکوں پر موجود بے یار و مددگار نشے کے عادی 2 ہزار افراد کو تحویل میں لیکر علاج کے لیے بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا فنکار برادری منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں حکومت کی بہترین مدد کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اپنے دفتر میں فنکاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔
پشاور سے مزید