پشاور ( لیڈی رپورٹر) ایڈورڈز کالج پشاورکے طلباء نے لاہور کے ایک نجی کالج کی طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے سی سی ٹی وی ویز چوری کئے ہیں انکو سزا ملنی چاہئے،احتجاج کرنے پر پولیس طلباء کو مار رہی ہے جو کہ افسوس ناک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دینی چاہئے۔