پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں سوئی گیس بحران نے شدت اختیار کرلی ہے جبکہ حکومت اور متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی ہے موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ عروج پر ہے جسکے باعث عوام مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے تاہم متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت اس حوالے سے ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ موسم سرما سے قبل سوئی گیس کے بحران کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج ر مجبور ہونگے شہر کے بیشتر علاقوں بشمول پوش علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن اور حیات آباد میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،صبح،دوپہر اور شام میں لوڈشیڈنگ کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے اسکے علاوہ شہر کے بعض علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے سوئی گیس غائب ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے سوئی گیس بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا کر ہر صورت سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔