• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں سن کوٹے پر بلا تاخیر بھرتیوں کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے بشارت خان نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کوDeceased son Quota پر بلا تاخیر بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے پشاور میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہونے والے ملازمین کے 92بچے محکمہ صحت میں ملازمتوں کے لئے طویل عرصے سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، نگران حکومت کے دور میں ہم نے جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ نگران حکومت کے پاس بھرتیوں کے اختیارات نہیں جس پر ہم نے محکمہ خزانہ سے باقاعدہ اجازت نامہ بھی حاصل کیا لیکن اس کے باجود اج بھی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ہمیں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ اسامیاں بھی خالی ہیں لیکن اس کے باجود ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہورہا، انہوں نے معاون خصوصی صحت احتشام علی، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محکمہ صحت کے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے روزگار کے مسئلے کا حل نکالیں تاکہ ان کے گھروں کے چولہے بجھنے سے بچ جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید