پشاور ( وقائع نگار )پشاور میں ٹریفک بحران آئے روز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے بیشتر اوقات اسمبلی چوک میں احتجاج و دھرنوں سے شہر بھر کی سڑکیں جام رہنا معمول بن چکا ہے وہی ٹریفک حکا م بھی شہر کی شاہراؤں پر ٹریفک کے حوالے سے کوئی موثر پلان ترتیب نہ دے سکیں جس سے اکثر اوقات مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں گاڑیوں کی تعداد میں تیزی کیساتھ اضافے کی وجہ سے ٹریفک مسائل بھی سنگین صورت اختیار کرنے لگیں جبکہ شہر کی سڑکیں ٹریفک کو سنبھالنے کیلئے نا کافی دکھائی دینے لگیں تاہم رہی سہی کثر متعلقہ حکام کی ناقص منصوبہ بندی نے پوری کر دی جس سے شہر کی سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے لگا خصوصا چھٹی کے اوقات میں ورسک روڈ سمیت یونیورسٹی روڈ پر شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔