• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری پروگرامز آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں‘ آصف خٹک

پشاور(وقائع نگار) پی ٹی وی پشاور مرکز جلد نئے پروگرامز شروع کرے گا ۔ پروڈیوسر آصف خٹک نے میوزیکل آوٹ ڈور پروگرام ’’کلی وال رنگونہ ‘‘تیار کیا ہے جس کے تین میزبان افسر افغان‘ حمزہ جمشید اور محمد آفتاب ہیں ۔ اس کے علاوہ نئے ڈرامے بھی شروع ہونگے جن پر جلد کام شروع ہوگا۔پی ٹی وی ترجمان کے مطابق رواں برس یوم آزادی کے موقع پر جنرل منیجر ابراہیم کمال کا تیار کردہ ملے نغمے نے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی یہ گیت گلوکارہ ستارہ یونس نے گایااوردھن ارشد علی نے تیار کی تھی۔
پشاور سے مزید