• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر پٹواری اور گرداور برطرف

پشاور(نیوز رپورٹر ) محکمہ مال کے گرداور احسان الحق ،حلقہ پٹواری ارشد خان اور پشاور محافظ خانے کے انچارج شیرولی کو ملازمت سے بر خاست کردیا گیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاکر پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میانہ میں 92 سالہ راج ولی خان کے اباواجداد کے ملکیتی جائیداد 78 کنال 18 مرلہ کو ملی بھگت کرکے جعلی انتقالات کے زریعے دوسرے شہری کے نام پر منتقل کیا ہے اور مبینہ طور پر اس شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی جب اس جعلسازی کا علم راج ولی خان کو ھوا تو انھوں نے فوری طور پر سینئر ممبر بورڈ اف ریوینو کو درخواست دی اور ایس ایم بی ار نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم کے زیر نگرانی ڈیپارمینٹل انکوائری مقرر کردی ۔ انکوائری شروع ہوتے ہی محافظ خانے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا اور مکمل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی تو انکوائری کے دوران یہ سکینڈل سامنے آیا کہ مذکورہ ملزمان نے ضعیف العمر 92 سالہ راج ولی خان کے کروڑوں روپے مالیت کی ملکیتی جائیداد کےلئے جعلی کاغذات بنواکر جعلی انتقال کے ذریعے جائیداد کو دوسرے کے نام پر منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جعلی انتقال میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا لیکن ملزمان کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بحش نہیں تھا اور انکوائری کے دوران ملزمان کے بیانات میں تضاد بھی تھا اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے ملزمان کے خلاف جعلسازی کے دیگر شواہد بھی اکٹھے کرکے ملزمان کو انکوائری میں قصوروار ٹھہرایا اور تینوں مذکورہ اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا اور سرکاری ریکارڈ میں 92 سالہ راج ولی خان کے ملکیتی جائید اد کی درستگی کرلی۔
پشاور سے مزید