• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ رات کے اوقات میں بازاروں کا معائنہ‘ 48 دکاندار گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے رات کے اوقات میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے بیشتر خلاف ورزیوں پر 48 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 26 کو جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کوشکایات موصول ہو رہی تھیں کہ رات کے اوقات میں اکثر علاقوں میں نانبائی روٹی کا وزن کم کردیتے ہیں جبکہ سرکاری نرخ نامے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ جس پر انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ اس حوالے سے انتظامی افسران نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں، یونیورسٹی روڈ، ہشتنگری، چارسدہ رود، دلہ زاک روڈ، رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، اندرون شہر بازاروں، ورسک روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران 297 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور کم وزن روٹی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 48 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 26 افراد کو جیل منتقل کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو 219000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
پشاور سے مزید