• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیج ڈرامہ میں باچا خان کا کردار کرکے روحانی خوشی ملی‘ فہمید خان

پشاور(جنگ نیوز) پشتو کے نامور مصنف، ریسرچ اسکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر جہانزیب نیاز کی نویں برسی پر پشتو سٹیج ڈرامہ ’’سور سپین سڑے‘‘گزشتہ روز نشترہال میں پیش کیا گیا جس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو پیش کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ اہداف کے حصول کے لئے ان کے وژن کو اپنانے کی ترغیب دی جائے۔نیاز پختو ادبی سنگرکے زیراہتمام پیش کئے گئے ڈرامے کے لکھاری اور ہدایتکارنورالبشر نوید تھے جسے گھریلوشائقین اور طلباء سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا د نے دیکھا اور سراہا۔طویل عرصے بعد سنجیدہ تھیٹر کو کافی پسند کیا گیا۔
پشاور سے مزید