• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرہوشاب، تربت میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر فعال

کوئٹہ ( پ ر ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر ہوشاب، ضلع تربت میں باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے، یہ اقدام حکومت بلوچستان کے عزم کا ثبوت ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی ایمرجنسی طبی خدمات فراہم کی جائیں تاکہ حادثات اور دیگر ہنگامی طبی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ MERC کے قیام سے نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ صوبے کے عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا بھی ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی اب وہی سہولیات فراہم ہوں گی جو بڑے شہروں میں موجود ہیں۔ڈائریکٹر جنرل MERC 1122 بلوچستان، ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل نے بھی اس اقدام کو سراہا اور اس موقع پر عملے کو محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مانیٹرنگ آفیسر حیات شاہ اور ایڈمن آفیسر اورنگزیب کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی نئے ایمرجنسی ریسپانس سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ان نئے ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کے قیام سے سڑکوں پر حادثات میں بہتری آئے گی اور عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے گی۔
کوئٹہ سے مزید