• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت نے غذائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے غذائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے۔ گزشتہ روزخوراک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خوراک کا عالمی دن ہمیں ہر فرد کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے۔ اس سال خوراک کے عالمی دن کا موضوع’’خوراک کا حق- بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کیلئے‘‘ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے کسان خوراک کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو اپنی لگن اور محنت سے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں خوراک موجود رہے۔ ہم زرعی شعبے میں جدت، پائیداری اور جدیدیت پر مرکوز پالیسیاں اپنا کر کسانوں کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ ہماری حکومت کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی بشمول جدید زرعی مشینوں تک رسائی، بہتر انفراسٹرکچر، اور بہتر مارکیٹ تک رسائی دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید