• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں مبینہ زیادتی واقعہ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری، توڑ پھوڑ

لاہور(نمائندگان جنگ)نجی کالج کے طلبہ نے لاہور میں مبینہ زیادتی واقعہ کے خلاف مختلف شہروں احتجاج جاری ، توڑ پھوڑ، گجرات میں طلبہ کے ہنگا مہ کے دوران نجی کالج کا سکیورٹی گارڈ جاں بحقتمام کالج تین روز کیلئے بند، گجرات،منڈی بہائوالدین ، حافظ آباد،کامونکی ،لالہ موسیٰ ، بورےوالامیں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی ،لاہور میں جمہوری پارٹی کے زیر اہتمام صدر امتیاز رشید قریشی کی قیادت میں لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں مظاہرہ کیا گیا ،طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ بھی درج ، ایف آئی آر میں متاثرہ بچی، والد کا نام اور ایڈریس نہیں لکھا گیا ،گجرات میں طلبہ کی ہنگامی آرائی کے دوران نجی کالج کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔

 ذرائع کے مطابق 50سالہ اظہر حسین کو طلبہ احتجاج کے دوران بھا گتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا،کالج کے سینکڑوں مشتعل طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، توڑ پھوڑ کی، فرنیچر،کالج ریکارڈ کو آگ لگادی، کالج کے گیٹ توڑ دئیے ، 50طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

شادمان کالونی کے قریب نجی گرلز کالج کی بلڈنگ پر بھی طلبہ نے دھاوا بولا ،ڈی پی او گجرات نے تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او کو معطل کر کے مقدمہ درج کرا دیا ،ضلعی انتظامیہ نے 3 دن کیلئے ضلع کے تمام کالج بند کر دئیے۔

اہم خبریں سے مزید