• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش، ایرانی گارڈز کی فائرنگ، 200 افغان ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ سے 200سے زیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان شہری غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ادھر ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید