اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے توقع ظاہر کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے اور اس سے باہر کے عوام کے لئے بھی ایک روشن مستقبل کی نوید بن سکتی ہے ۔ بدھ کو ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 23ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اس تعمیری کردار پر روشنی ڈالی جو پائیدار ترقی، علاقائی روابط اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرسکتا ہے ۔