راولپنڈی، کہو ٹہ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر کشمیر سے راولپنڈی جانے والی کوچ کاحادثہ موٹرسائیکل سوار کی غلط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوچ موٹر سائیکل سوار کی غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے الٹی ۔حادثہ میں 17 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں موٹر سائیکل سوار اور کوچ کے مسافر شامل ہیں۔ 14 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 3 کا علاج معالجہ جاری تھا۔کہوٹہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق حادثہ کہوٹہ کے علاقہ منیند کے قریب دوبیرن کے مقام پرپٹرول پمپ سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے پیش آیا ۔ 2زخمی مسافروں کو راولپنڈی ریفر کیا گیا۔