• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے سندھ ہائی کورٹ میں 12 نئی عدالتوں اور چیمبرز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کی اولڈ اینکسی میں مزید 12 نئی عدالتوں اور چیمبرز کا سنگِ بنیاد مہمانِ خصوصی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس شفیع محمد صدیقی نے رکھا،افتتاحی تقریب میں سنیئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس جنید غفار، جسٹس اقبال کلہوڑو، جسٹس کے کے آغا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر شریک ہوئے، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تعداد بڑھی لیکن عدالتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا۔ انشاء اللہ 12 ماہ میں یہ کورٹس تیار ہوجائینگی۔ نئے سال میں سماعت شروع ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید