• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان، کوچ کرکٹ ٹیم پلیئنگ الیون منتخب کرنے میں ووٹنگ اختیار سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں منتخب میں کپتان اور ہیڈ کوچ سے ووٹنگ کا اختیار واپس لے لیا گیا، تاہم ان سے مشاورت ضرور کی جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی اراکین کی تعداد 5 کر دی ہے۔ اراکین میں کپتان اور ہیڈ کوچ شامل نہیں ہیں۔ عاقب جاوید، علیم ڈار ،اسد شفیق اظہر، علی اور حسن چیمہ اراکین میں شامل ہیں۔ پی سی بی نے نان ووٹنگ اراکین بھی ختم کر دیئے۔ سلیکٹرز ہی پلئینگ الیون کو کوچ اور کپتان کی مشاورت سے حتمی شکل دیں گے۔ پی سی بی نے ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ خواتین سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق،فاطمہ بتول،کپتان اور ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید