• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں باسکٹ بال کے معاملات تاخیری حربے کا شکار

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے مسلسل تا خیری حربے کے باعث سندھ اور کراچی میں باسکٹ بال کے معاملات مذاق بن گئے ہیں، فیڈریشن نے سندھ پر پانچ سال قبل پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سے اس کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں۔ کراچی باسکٹ بال کے ایک عہدے دار نے جنگ کو بتایا ہے کہ دس دن قبل موصول ہونے والی ایک ای میل میں کراچی کے صدر اور سکریٹری کو سابق عہدے دار قرار دے کر کچھ تفصیلات مانگی گئی ہے، کراچی کے عہدے داروں کو کیوں سابق لکھا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات بھی نہیں دی گئی ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صوبے میں باسکٹ بال کے معاملات کو جلد درست کیا جائے۔

اسپورٹس سے مزید