• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 3185 ہوگئی،11ہلاکتیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)غیر سرکاری ذرائع کے مطابق کلر سیداں میں ڈینگی سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ۔چوک پنڈوڑی میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والی خاتون ٹرانسپورٹر اختر کالا کی زوجہ تھیں۔ ڈینگی سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعدادگیارہ ہوچکی ہےجن میں نو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے117کنفرم مریض سامنے آئے جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد3185 ہوگئی۔ 219مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔