• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء اور قتل کے تین ملزموں کو دو دو بار سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے اغواء اور قتل کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کو دو دو بار سزائے موت سنا دی ۔چوبیس اپریل 2022 کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کیس کے مطابق 34 سالہ حیدر زمان، 28 سالہ فرحت حسین اور 32 سالہ احمد خان نے واہ کینٹ کے رہائشی اپنے قریبی دوست شمشیر علی کو پیرودھائی کے علاقہ سے اغواء کر کے اس کی بیوی سے بیس لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے باوجود پہچانے جانے پر بےدردی سے قتل کردیاتھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے تینوں ملزمان کو اغواء اور قتل کے جرم میں دو دو بار سزائے موت ،پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور دفعہ 201 میں سات سات برس قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد سے مزید