• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے بیرسٹرگوہر کو عمران سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں۔جمعہ کو بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ جمہوریت کے دعویدار ہیں، ہمیں آپ سے بہت توقعات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید