کراچی(این این آئی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل الزام سے انکار کردیا،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا طرفین سے حتمی دلائل طلب کرلئے۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل الزام سے انکار کردیا۔ عزیر بلوچ، رینجرز اہلکار سمیت 3ملزمان کے بیانات قلمبند کرادیئے۔عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسار کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے مقتول کو قتل کیا؟ عزیر بلوچ نے بیان دیا کہ میں کلمہ پڑھ کر اور اللہ تعالی کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے قتل نہیں کیا۔