اسلام آباد( فاروق اقدس) شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی تھی۔
کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، ایک بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان سے منسوب ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی تھی جس میں کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے عشائیے اور پھر بدھ کی سہ پہر لنچ پر جے شنکر کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مختصر بات چیت ہوئی تھی۔