کراچی( نیوز ایجنسی ) کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، عباسی،جناح، سول اسپتال میں بخار اور جسم دردکے یومیہ درجنوں مریض پہنچنے لگے ۔ طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہے ہیں جبکہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22ہزار239کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1768کیس رپورٹ ہوئے۔