• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر، یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں، بلیک میل کرنے پر لیکچرار گرفتار

بہاولنگر(نمائندہ جنگ ) یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے پر لیکچرار گرفتار، غیر اخلاقی پیغامات ،ویڈیوز بھیجنے ،تعلقات نہ بنانے پر فیل کرنیکی دھمکیوں کا الزام ،مقدمہ درج ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کی درخواست پر تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ لیکچرار ندیم نے وٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات ، فحش ویڈیوز بھیجیں اور زبردستی ناجائز تعلقات پر مجبور کیا اور ناجائز تعلقات قائم نہ کرنے پر پیپروں میں فیل کرنے اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکیاں دیں ،ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید