• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قائداعظم ٹرافی ملتوی کرنے کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتوار سے ملک کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی شروع ہونا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی پہلے سے طے شدہ تاریخ پر نہیں کراسکے گا۔پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کردیا گیا۔کئی گراونڈزپر تعمیراتی کام ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں18ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اس لئے سینٹرز پر ورکنگ مکمل کرکے آئندہ ہفتے قائد اعظم ٹرافی اور قومی انڈر19ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ نئی تاریخیں ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ طے کرے گا، ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ متعدد معاملات پر چیئرمین محسن نقوی سے مشاورت کررہا ہے۔ کرکٹ بورڈ اس سے قبل انڈر 19 کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بھی ملتوی کرچکا ہےانڈر 19 ایونٹ شروع ہونے کےپہلے روز کے اختتام پر ہی روک کر ملتوی کردیا گیا تھا۔پی سی بی ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ نے بیک اپ کے طور پر ڈپارٹمنٹس کو بھی پریذیڈنٹ ٹرافی کیلئے تیار رہنے کا کہا ہے، اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں زیادہ تاخیر ہوئی تو پہلے ڈپارٹمنٹس کا ٹورنامنٹ کرالیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید