اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2خوارج مارے گئے جبکہ پشین میں آپریشن کےدوران پانچ خوارجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق 18اکتوبرکو سیکورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 5خوارج کو گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت 3خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔ گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردسیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے عزم ہیں۔