• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ، لاہور میں 35 کروڑ روپے میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

لاہور(آئی این پی)لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے خرچہ آئیگا، مصنوعی بارش کیلئے محکمہ موسمیات اور ماحولیات اہم کردار ادا کرینگے۔یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ سال نگران حکومت کے دور میں بھی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے کے باعث بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید