راولپنڈی (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم شروع ہوچکی ہے، بولیاں لگ رہی ہیں ، بکنے اور بکانے والے دونوں موجود ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ ہے، ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا ، کلیم اللہ ، سمیع اللہ بال چل رہا ہے، سیٹی بجنے والی ہے اور ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے پھر یہ کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔ سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فضل الرحمان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں، آج عوام کے درمیان مولانا فضل الرحمان کا بڑا مقام ہے، میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جانگا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 40دن کے چلے میں وکٹری پر رہا ہوں، ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہوں۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر نو مئی واقعات کے مقدمات پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شیخ رشید کو بھی چالان نقول تقسیم کی گئیں تاہم فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت میں آئندہ تاریخ فرد جرم کے لئے مقرر کرلی گئی ، آئندہ تاریخ پر بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید پر فرد جرم کیلئے مقرر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہوگی۔