• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IGنے ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے مزید 16 لاکھ جاری کردیے

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں سے نبرد آزما پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دئیے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی آر پی اوز ، ڈی پی اوز فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز فنڈز اجراء کیلئے مکمل دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائے جائیں۔
لاہور سے مزید