• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ کو خط لکھنا خوش آئندہے، ہشام الہٰی ظہیر

لاہور (خبرنگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نےجمعیت کے سیکریٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں علما اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ کو خط لکھنا خوش آئند بات ہے۔مُسلم اُمہ عملی اتحاد کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بیت المقدس، فلسطین، لبنان و دیگر یر غمال مسلم ممالک کی آزادی ان کے مکمل دفاع و تحفظ کیلئے اُ ٹھ کھڑے ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے سے ہی ان کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔
لاہور سے مزید