• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس پروگرامز کے ذریعے نیا ٹیلنٹ آگے لائیں گے،صوبائی وزیر کھیل

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہاہے کہ اسپورٹس پروگرامز کے ذریعے نیا ٹیلنٹ آگے لائیں گے،حکومت نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیو ں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے مواقع فراہم کررہی ہے، کھیلتا پنجاب اور لاہور یوتھ فیسٹول اس سلسلے کی اہم کڑی ہے - انہو ں نے کہاکہ گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں -ان خیالات کااظہار انہو ں نے آج نجی یونیورسٹی کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں لاہور قلندرزکیلئے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -
لاہور سے مزید