• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی چھاؤنی ، سمن آباد، سندر ، مناواں و دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ سندر میں ساجد سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاؤنی میں شہزاد اکبرسے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں سجاد حیدر سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں عمران انور سے 1لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون، مناواں میں حبیب اللہ سے 1 لاکھ10 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سبزہ زار اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد مسلم ٹاؤن اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید