• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور ملازمین کی عزتِ نفس کو مسلسل مجروح کیا جا رہا ہے، جائنٹ ایکشن کونسل

پشاور(وقائع نگار) جائنٹ ایکشن کونسل(جیک) اسلامیہ کالج پشاور نے جامعہ میں شر پسند عناصر کی جانب سے آئے روز اساتذہ اور ملازمین کو ہراساں کرنے، بے عزتی کرنے اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کے خلاف کل جامعہ میں وائس چانسلر آفس کے سامنے پر امن واک کر کے احتجاج ریکارڈ کرینگے ، اساتذہ اور ملازمین کیساتھ ایسے واقعات کے باعث جامعہ میں تدریس، تحقیق اور انتظامی امور کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ ان غیر اخلاقی اور مجرمانہ حرکات کی وجہ سے نہ صرف تعلیمی اور انتظامی ماحول درہم برہم ہو چکا ہے بلکہ اساتذہ اور ملازمین کی عزتِ نفس کو بھی مسلسل مجروح کیا جا رہا ہے
پشاور سے مزید