• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات پر 2فیصد سیس کے نفاذ کا ظالمانہ اقدام ہے،عبدالجلیل جان

پشاور(وقائع نگار)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان نے خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے برآمدات پر 2فیصد سیس کے نفاذ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سیس کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر صوبے سے کاروبار و صنعت و تجارت مکمل ختم ہوجائے گی جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا ایک بیان میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کیوجہ سے خیبر پختونخوا میں کاروبار وصنعت پہلے ہی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے
پشاور سے مزید