• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے انقلاب کے مراکز ہیں، حسن بلال ہاشمی

پشاور(جنگ نیوز )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نےکہا کہ تعلیمی ادارے انقلاب کے مراکز ہیں۔ انقلابی تحریکوں میں ہمیشہ نوجوانوں کا کردار اہم رہا،حصول پاکستان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔بنگلہ دیش میں طلبہ اور نوجوانوں نے بے مثال کامیاب تحریک چلاکرمنزل تک پہنچی۔اسلامی جمعیت طلبہ کو تعلیمی اداروں میں مضبوط اور منظم بنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہمارے طلبہ دین و دنیا دونوں میدانوں میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔ تعلیمی ادارے جمعیت کی بنیاد ہیں اور ہمیں یہاں نظم و ضبط قائم رکھتے ہوئے طلبہ کی اخلاقی و فکری تربیت پر توجہ مرکوز رکھنی ہے۔تعلیمی اداروں میں اقامت دین اور قرآن وسنت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ کمیونزم قصہ پارہنہ بن چکاہے۔آج ماڈرنزم کا مقابلہ کرناہوگا۔تعلیمی اداروں میں جمعیت کی موجودگی کو مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے
پشاور سے مزید