• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے سالانہ امتحان 2024میں ہزاروں کی تعداد میںرزلٹ تبدیل ہوچکے،طارق صافی

پشاور(وقائع نگار) ال پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ پشاور تعلیمی بورڈ کے صدر طارق صافی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اٹھ تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ صرف پشاور بورڈ میں ہو رہی ہے،یہ مارکنگ دراصل ان سکرین مارکنگ ہے جو کہ نارمل مارکنگ کی طرح استاد کے ذریعے سے پرچے مارک کئے جاتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2024میں ہزاروں کی تعداد میں رزلٹ تبدیل ہوچکے ہیں اور اب چئیرمین پشاور بورڈ بھی کہہ رہا ہے کہ اسمیں ٹیکنیکل مسلے ارہے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں پشاور بورڈ کو 50کروڑ سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ ہوا ہے لہذا تحقیقا ت کی جائے جبکہ وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ای مارکنگ کے دو سالوں کا ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ صوبائی تحقیقاتی ادارے سے کروایا جائے تاکہ شفافیت سامنے اجائیں
پشاور سے مزید