• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر اپنانے پر زور

پشاور(وقائع نگار )خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے اراکین نے صنفی فرق کومٹانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔ یہ کال ٹو ایکشن انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس (ایس ایف ای اے) کے زیر اہتمام ایک نیٹ ورکنگ فورم کے دوران کیا گیاجو گزشتہ روزپشاور کے مقامی ہوٹل میں "جامع حکمرانی کی طرف: صنفی حقوق پر قانون سازی کے اقدامات کے لیے ایک نیٹ ورکنگ فورم" کے عنوان سے ہوا ۔ تقریب میں صوبائی اسمبلی کے اراکین بشمول شیر علی آفریدی ، فضل الٰہی اور نثار باز کے علاوہ سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی اور خواتین کی حیثیت سے، میڈیا کے نمائندوں اور مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ شعور فاؤنڈیشن نے پاکستان میں صنفی حقوق کی موجودہ صورتحال کا ایک جامع جائزہ پیش کیا
پشاور سے مزید