پشاور( جنگ نیوز)پاکستان ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر واجد مومند نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مشن ʼʼنشے سے پاک پشاورʼʼ مہم بڑا اقدام ہے۔پشاور کو نشے اور اس سے متاثرہ افراد سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور یہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔کسی کے اجاڑ گھر کو دوبارہ آباد کرنا رضائے الٰہی کا بڑا ذریعہ ہے۔ہماری ٹیم کمشنر ریاض محسود کے ساتھ اس بڑے مشن میں کھڑی ہے۔ یہ بھی انسانی حقوق کو بچانے کے مترادف ہےجس میں ہم بڑھ چڑھ کر کمشنر اور انکی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے۔