• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکا قیام

پشاور(جنگ نیوز)ایمرجنسی میڈیسن سے وابستہ طلباء نے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے نام سے نئی تنظیم قائم کی گئی ہے جس میں رحمت اللہ محسودسینئر صدر ، وہاج احمد خان نائب صدر ،محمد قیوم خٹک چیئرمین اور بلال جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے ہیں۔ تنظیم کا مقصد ایمرجنسی میڈیسن کے طلباء کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنانا اورانسانیت کی فلاح و بہبود کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔رحمت اللہ محسود نے کہا کہ ایمرجنسی میڈیسن ٹیکنالوجی کے کورس میں مختلف اہم مضامین شامل ہیں جو طلباء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرتے ہیںجن میں بنیادی ایمرجنسی طبی تکنیکس، بی ایل ایس کورس ، ٹراما وسرجیکل ایمرجنسی کیسز، ٹاکسیکولوجی کیسز، گائناکالوجی و آبسٹیٹرکس کے ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں جس میں سیلاب، زلزلہ، یا طوفان جیسے قدرتی آفات کے دوران فوری ردعمل کے طریقے شامل ہیں۔ ایمرجنسی میڈیسن اور کرٹیکل کیئر ٹیکنالوجسٹ ہنگامی طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انفیکشن کنٹرول، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فضائی ایمرجنسی کی مہارت سے بھی واقف ہوتے ہیں جو انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہیں
پشاور سے مزید