• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذبح خانہ ابترصفائی ومسائل،قصابوںکااحتجاج کااعلان

پشاور(جنگ نیوز)قصاب برادری نے ضلعی انتظامیہ سے چارسدہ روڈلنڈی سڑک پرواقع سرکاری ذبح خانہ میںصفائی کی ابترصورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے ٹی ایم اے شاہ عالم کی مسائل سے چشم پوشی کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا،اس حوالے سے القریش بیف ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے ضلعی صدرمقصودخان قریشی،چیئرمین فردوس خان،جنرل سیکرٹری رسول خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری الحاف محمدعرف ڈی ایس پی اورصدرذبح خانہ رحمان اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ناقص صفائی پرقصابوںکوہزاروں روپے جرمانہ کرتی ہے لیکن جس ذبح خانہ سے شہربھرکوگوشت سپلائی ہوتاہے میںصفائی کی ابترصورتحال کانوٹس نہیں لے رہی ،قصابوں نے جانورکی حلالہ فیس120سے 250روپے بخوشی اس شرط پرقبول کی تھی کہ ٹی ایم اے مفاد عامہ کیلئے ذبح خانہ میںناگزیرمرمتی کام اورصفائی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گی
پشاور سے مزید